Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

19 لاکھ 55 ہزار سے زائد مقدمات ملک بھر کی ماتحت عدالتوں میں، 3 لاکھ 49 ہزار ہائیکورٹس میں التواء کا شکار ہی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Jul 14th 2025, 12:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں جن میں سے 19 لاکھ 55 ہزار سے زائد مقدمات ملک بھر کی ماتحت عدالتوں میں، 3 لاکھ 49 ہزار ہائیکورٹس میں التواء کا شکار ہیں جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 57 ہزار سے زائد اور 78 مقدمات وفاقی شریعت کورٹ میں زیر التواء ہیں۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 تک ملک بھر کی تمام عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار 135 مقدمات زیر التواء ہیں جس میں 83 فیصد ( 19 لاکھ 55 ہزار 758 ) ملک کی ضلعی عدالتوں ، 17 فیصد ( 4 لاکھ 6 ہزار 377 ) مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ 

اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں57 ہزار 666 مقدمات التواء کا شکار تھے اور یکم جولائی سے 31 دسمبر 2024 تک عدالت عظمیٰ میں 8 ہزار 496 نئے مقدمات داخل ہوئے اور اسی عرصے میں ملک کی اعلیٰ عدالتوں نے 10 ہزار 517 مقدمات پر فیصلے سنائے۔  اس طرح مجموعی طور پر 31 دسمبر 2014 تک التواء مقدمات کی تعداد 57 ہزار 316 ہوگئی۔ 

وفاقی شریعت میں بھی زیر التواء مقدمات کی تعداد 77تھی اس کے 21 نئے مقدمات داخل ہوئے اور 20 مقدمات نمٹائے گئے اور گذشتہ سال کے آخر میں یہاں مقدمات کی تعداد 78 ہوگئی۔ 

یکم جولائی 2024 کو پاکستان کی پانچوں ہائیکورٹس میں 3 لاکھ 47 ہزار 383 مقدمات التواء کا شکار تھے اس عرصے میں 1لاکھ 16ہزار 617نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 1لاکھ 11ہزار 996مقدمات ہائیکورٹس نمٹائے اور 31دسمبر 2014 تک مجموعی طور پر پانچوں ہائیکورٹس میں 3لاکھ 48ہزار 983 مقدمات التواء ہوگئے۔

لاہور ہوئی کورٹ میں سب سے زیادہ 1لاکھ 97ہزار 875مقدمات التواء کا شکار رہے، مذکورہ 6 ماہ کے دوران لاہور ہائی کورٹ میں 73ہزار 612نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 73 ہزار 482 مقدمات نمٹائے گئے اس طرح 31 دسمبر 2024 تک لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 5 ہوگئی۔ 

زیر سماعت مقدمات کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر سندھ ہائی کورٹ ہے جہاں 84 ہزار 986 مقدمات التواء کا شکار رہے اور جولائی 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک 19 ہزار 335 نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 17 ہزار 901مقدمات نمٹائے گئے جس کے بعد التواء مقدمات کی مجموعی تعداد 86ہزار 421 ہوگئی۔ 

پشاور ہائی کورٹ میں 42 ہزار 227 مقدمات التواء کا شکار  رہے، 14ہزار 97 نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 12635مقدمات نمٹائے گئے، 31دسمبر 2024  تک مجموعی طور پر التواء مقدمات کی تعداد 40 ہزار 667 ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا نمبر التواء مقدمات کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں یکم جولائی 2024 تک زیر التواء مقدمات کی تعداد 17 ہزار 50 رہی جبکہ مذکورہ 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 142 نئے مقدمات داخل ہوئے اور 4ہزار 574 مقدمات پر فیصلے جاری کیے۔ اس طرح مجموعی پر زیر التواء مقدمات کی تعداد 18ہزار 618ہوگئی۔ 

بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 5 ہزار 245 تھی، جولائی 2024 تا 31 دسمبر 2024 تک 3 ہزار 431 نئے مقدمات داخل ہوئے اور 4 ہزار 404 مقدمات نمٹائے گئے، اس طرح بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 5ہزار 272 ہوگئی۔

یکم جولائی 2024 کو ماتحت عدالتوں 18 لاکھ 1943 التواء کا شکار تھے اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران 25 لاکھ 78 ہزار 633 نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ اسی عرصے میں 24 لاکھ54 ہزار 557 مقدمات نمٹائے گئے، اس 31 دسمبر 2024 کو ملک بھر کی ضلعی عدالتوں میں مقدمات کی تعداد بڑھے 19 لاکھ 33 ہزار 755 ہوگئی۔ 

ضلعی عدالتوں میں بھی پنجاب پہلے نمبر پر ہے ، یکم جولائی 2024 تک پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 43 ہزار 637 مقدمات التواء کا شکار تھے، مذکورہ 6 ماہ کے دوران 20 لاکھ 18 ہزار 615 نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 18 لاکھ 86 ہزار 334 مقدمات نمٹائے گئے اور 31دسمبر 2024 تک مجموعی طور پر زیر التواء مقدمات کی تعداد 14لاکھ 91ہزار 951 ہوگئی۔ 

دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا کی ماتحت عدالتیں ہیں جہاں یکم جولائی 2024 تک زیر سماعت مقدمات کی تعداد 2لاکھ 59ہزار 441تھی جبکہ جولائی 2024 تا 31 دسمبر 2024 تک 2 لاکھ 56 ہزار 519 نئے مقدمات داخل ہوئے اور 2 لاکھ 70 ہزار 263 مقدمات پر فیصلے جاری کیے گیے  اور 31 دسمبر 2024تک زیر التواء مقدمات کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 830 ہوگئی۔ 

اسی طرح سندھ کی ماتحت عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 6 تھی ، جولائی تا دسمبر 2024 تک 2 لاکھ 21 ہزار 330نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 2 لاکھ 14 ہزار 471 مقدمات پر فیصلے سنائے گئے اور 31 دسمبر 2024تک 1لاکھ 42ہزار 435 مقدمات التواء رہے، چوتھے نمبر پر اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں ہیں جہاں پر یکم جولائی 2024تک زیر سماعت مقدمات کی تعداد 49 ہزار 698تھی جبکہ آئندہ 6 ماہ کے دوران 50 ہزار 845 نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 52 ہزار 689 مقدمات پر فیصلے سنائے گئے۔ اس طرح یہاں زیر التواء مقدمات کی تعداد 51 ہزار 542 ہوگئی۔ 

پانچویں نمبر پر بلوچستان کی ضلعی عدالتوں میں یکم جولائی 2024 سے مجموعی طور پر 18ہزار 161 مقدمات زیر التواء تھے، جولائی سے دسمبر کے دوران 31ہزار 324نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 30 ہزار 800 مقدمات پر فیصلے سنائے گئے اور 31 دسمبر  2024 تک بلوچستان کی زرعی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد 18 ہزار 685 ہو گئی تھی۔

Advertisement
ٹرانسپورٹر کا بھی  تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

  • 6 گھنٹے قبل
انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

  • 3 گھنٹے قبل
چینی کی قیمت قابو سے باہر،  قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

  • 3 گھنٹے قبل
لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق

  • 9 منٹ قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی  قرارداد منظور

ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور

  • ایک گھنٹہ قبل
ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

  • 5 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • 8 گھنٹے قبل
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

  • 6 گھنٹے قبل
فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت

  • 12 منٹ قبل
Advertisement