نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
علیحدگی مذہبی طلبہ کو فوجی سروس سے مستثنیٰ قرار دینے کے بل پر اختلافات کی وجہ سے ہوئی


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت اس وقت سنگین سیاسی بحران کا شکار ہو گئی ہے جب ان کی اہم اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم (یو ٹی جے) نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ علیحدگی مذہبی طلبہ کو فوجی سروس سے مستثنیٰ قرار دینے کے بل پر اختلافات کی وجہ سے ہوئی۔ الٹرا آرتھوڈوکس جماعتیں طویل عرصے سے اس قانون کی منظوری کی منتظر تھیں۔
یو ٹی جے کے ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے جبکہ اب جماعت کے باقی 6 ارکان نے بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں نیتن یاہو کو محض ایک نشست کی برتری حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب سب کی نظریں شاس پارٹی پر مرکوز ہیں جس کے پاس 11 سیٹیں ہیں۔ اگر شاس پارٹی نے بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کی تو نیتن یاہو کی حکومت گر سکتی ہے۔
یہ بحران ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو اندرونی سیاسی کشیدگی، معاشی دباؤ اور ایران و غزہ کے ساتھ کشیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 39 منٹ قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل