
پاکستان
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔
74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی، چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔
انہوں نے چین کے 74 ویں قومی دن کے موقع پر جمعرات کو چینی سفارت خانہ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کی پاکستان کے لیے کوششوں کو سراہا ۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین اپنی آزادی کی 74 بہاریں دیکھ چکا ہے، چین نے اندھیروں سے روشنی کی طرف، پسماندگی سے ترقی کی طرف ایک نیا راستہ کھولا، 74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی، چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔
پاکستان
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہواتھا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔
ٹی وی پروگرام میں شو کے دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف لڑائی کے ارادے سے بڑھے ،پہلے شیر افضل مروت نے پہل کرتے ہوئے افنان اللہ پر تھپڑوں کی بارش کردی ،بعد ازاں سنیٹر افنان اللہ کی جانب سے جوابی کاروائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔
پروگرام میں موجود ملازمین و دیگر افراد نے ایک دوسرے کو پکڑ کر لڑائی کو ختم کیا ۔
یاد رہے کہ لڑائی سیاسی کشید گی کی وجہ سے ہوئی شو کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا تبادلہ کیا گیا ۔
پاکستان
حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے،چیئرمین سینیٹ کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام
ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار گفتار اور اخلاق وعمل سے ثابت کریں کہ ہم آپ ﷺکے امتی ہیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اس پُر نور مقدس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں سے مالا مال اور درپیش مسائل سے نجات دلائے۔ خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺصرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے عظیم ترین دن کا درجہ رکھتا ہے۔
یہ دن تمام انسانوں کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر واحدانیت، امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت،بھائی چارے اور مساوات کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے۔ ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سعودی عرب ، جدہ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا