حکومت کا بڑا ریلیف: گھریلو صارفین کے بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اویس لغاری نے صوبائی حکومتوں کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ الیکٹریسٹی ڈیوٹی کسی متبادل طریقے سے جاری رکھنا چاہتی ہیں


وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جو جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس اقدام کے بعد صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ڈیوٹی وصول کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اس فیصلے کے حوالے سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو باقاعدہ خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف وفاقی و صوبائی ٹیکسز اور چارجز کی بھرمار نے صارفین کو شدید الجھن اور معاشی دباؤ میں مبتلا کر رکھا ہے، جس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اویس لغاری نے اپنے خط میں زور دیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بجلی کے بل صرف استعمال شدہ بجلی کی قیمت پر مشتمل ہوں، نہ کہ غیر ضروری چارجز، ڈیوٹیز یا ٹیکسز پر۔ انہوں نے اس فیصلے کو بلنگ نظام میں شفافیت لانے اور عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ مہنگے پاور پرچیز معاہدوں (IPPs) پر نظرثانی جاری ہے، جبکہ سرکاری بجلی گھروں کے ریٹرن آن ایکویٹی میں کمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اویس لغاری نے صوبائی حکومتوں کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ الیکٹریسٹی ڈیوٹی کسی متبادل طریقے سے جاری رکھنا چاہتی ہیں، تو اس کے لیے علیحدہ اور شفاف طریقہ کار تجویز کریں، تاکہ بجلی کے بل آسان، سادہ اور صرف بجلی کے اصل استعمال پر مبنی ہوں۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت ایک ایسا شفاف، واضح اور صارف دوست بلنگ سسٹم متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے جو غیر ضروری مالی بوجھ سے پاک ہو۔
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 9 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 13 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 12 hours ago

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 9 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 12 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 13 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 15 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 15 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 13 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 11 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 12 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 12 hours ago