جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تجارت

پاک چین تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں 40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.524 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ2024 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 246.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو فروری میں 169.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 189.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.025 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے درآمدات پر9.256 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر7.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مارچ میں چین سے درآمدات پر1.162 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 1.135 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 680.05ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کاحجم 9.662 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر قانونی افغان باشندوں کےخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ

آئی جی اسلام آباد نہ تو سوتے ہیں اور نہ ہی کسی کو سونے دیتے ہیں، محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر دخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیاجائے گا۔ کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نہ تو سوتے ہیں اور نہ ہی کسی کو سونے دیتے ہیں۔ ہمارے لئے  اسلام آباد میں کرائم کی شرح کو نیچے لانا سب سے ضروری ہے۔ پنجاب میں کرائم 30 فیصد نیچے لا سکتے ہیں تو اسلام آباد میں بھی کرائم نیچے لا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے تھانوں میں بہتری لانی ہے آئندہ دنوں میں آپ بہتریں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔

محسن نقوی  نے افغان باشنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال تبدیل کریں گے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔

قبل ازیں ایک بیان میں محسن نقوی نے اپنے اور شہباز شریف سے متعلق میڈیا پر چلنے والی منفی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات ہیں وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی وفاق کی علامت اور ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، بیرسٹر گوہر

یوم تاسیس کے موقع پر پولیس صوفے، کرسیاں،ساؤنڈ سسٹم حتٰی کہ کیک تک اٹھا کر لے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی اس وقت وہ واحد پارٹی ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

قومی اسملی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف کا 28 واں یوم تاسیس تھا الیکشن ایکٹ،آئین اور قانون اس چیز کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنا وہ دن بھرپور طریقے سے منائے مگر کل جس جگہ ایونٹ رکھا گیا وہاں سے پولیس صوفے،کرسیاں،ساؤنڈ سسٹم حتٰی کہ کیک تک اٹھا کر لے گئے جس کی وجہ سے ہم نے پھر کسی دوسری جگہ پر اپنی تقریب رکھی بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی آپکی زمہ داری بنتی ہے کہ آپ حکومتی نمائیندگان سے پوچھیں کہ کیوں ملکی سب سے بڑی جماعت کی یوم تاسیس کے دن کے موقع پر یہ سلوک کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ عوام اس طرح بانی پی ٹی آئی کو بھول جائیں گے،عوام بانی پی ٹی آئی کو نہیں بھولیں گے،آرٹیکل سترہ کے مطابق ہم نے پوائنٹ آف آرڈر قانون کے مطابق اٹھائےلیکن ہمارے کسی بھی معاملے پر آپ نے رولنگ نہیں دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رات سے ہمارے رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں اس وقت دفعہ 144 کا نفاذ ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کارکنوں کے گھروں پر بھاری نفری کے ساتھ پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس نے چھاپہ مار کاروائیاں کی ہے کیا اس ملک میں جمہوریت معطل ہے اگر ہے تو پھر اعلان کر دیں جو سلوک ہمارے ساتھ کیا جارہا ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ہمیں یہاں لاکھوں لوگوں نے مینڈیٹ دے کر بھیجا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہک پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ چیز قابل قبول نہیں، اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ماتحت ہیں، یہاں بھی ریلی نکلیں گی، یہاں پر کسی بھی قسم کی دفع 144 کی ضرورت نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے اوپر ظلم و ستم ہورہا ہے، ان کو چھوٹے سے کمرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹس ان کی مرضی کی نہیں مل رہی، ان کے ٹیسٹ سرکاری ہسپتال سے کئے جارہے ہیں جہاں نتائج میں تبدیلی کرنے کے مواقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کو رہا کیا جائے کیونکہ عدت نکاح کیس میں سرکاری وکیل کبھی ادھر بھاگتا ہے، کبھی ادھر، وہ بوگس کیس، ان کو میڈیکل سہولیات نجی ہسپتال، شوکت خانم سے مہیہ کیا جائے، ہمیں سرکاری ڈاکٹرز پر بھروسا نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll