جی این این سوشل

کپتان پھر منظرِ عام پر؟#gnn #news #pti #imrankhan #shahmehmoodqureshi #video #court #latest #update

12771 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

جرم

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

 بھارت کی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 بھارت کی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو 6 ماہ بعد قید سے رہائی ملنے کی امید ہے۔ عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ اروند کجریوال لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بغیر نہ ہی اپنے دفتر جاسکتے ہیں اور نہ کسی سرکاری فائل پر دستخط کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کی گئی۔ البتہ اپریل میں ہونے والے بھارتی الیکشن کے دوران عدالت نے انہیں انتخابی مہم چلانے کے لیے کچھ دن کے لیے رہائی دی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی۔

اے ڈی بی کے مطابق قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا اور 900 کلو میٹر سڑکوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت اور تعلیم میں رابطوں کے لیے استعمال کی جائے گی، خیبرپختونخوا کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفرا اسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ حکومت کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بھی بنایا جائے گا، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر روڈ مینٹیننس اور ٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll