جی این این سوشل

بیٹی جھکی اور نہ ہی باپ جھکا | Maryam Nawaz Thrilling Revelation About Imran Khan | GNN

7637 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

پاکستان علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، انوار الحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے پانچ سال مکمل ہونے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک پیغام جاری کردیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا  کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارت کے دعوؤں کو جھوٹا اور غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا تھا ۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛ ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

لاہور قلندرز کو لگاتار چھٹی شکست ،ملتان سلطان نے بازی مار لی

 ملتان سلطانز کے 215 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، لاہور میں کھیلے  گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد  18 گیندوں پر 40 رنز  بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ  کپتان رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے،  ریزا ہینڈرکس نے بھی 40رنز بنائے، طیب طاہر نے 21 رنز اسکور کیے جبکہ خوشدل شاہ 3 ر نز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

 ملتان سلطانز کے 215 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

 قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 31 اور وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے،  سکندر رضا 17 ، کامران غلام 12 اور شاہین شاہ آفریدی نے  9 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سلمان فیاض 8 ، جارج لینڈا 5 اور جہانداد خان صفر پر آوٹ ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

اجلاس میں اسد قیصر، عامر ڈوگر بیرسٹر گوہر، ریاض فتیانہ سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی شرکت کریں گے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت میاں نواز شریف کریں گے۔ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔ اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔ آج (28فروری) کو نو لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی ہوگا۔

 نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی۔ 

اجلاس میں انتیس فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،  قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ارکان کی حکمت عملی کیا ہوگی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔ ابتدائی طور پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر بارہ بجے کے قریب خیبر پختونخوا ہائوس میں بلایا گیا ہے۔ 

 

اجلاس میں اسد قیصر، عامر ڈوگر بیرسٹر گوہر، ریاض فتیانہ سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll