Barrister Gohar Vs Azam Nazeer in National Assembly | Barrister Gohar Aggressive Speech | GNN
6850 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج
احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی، اپیل میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے، ایسا کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست نمٹانے کا تحرییر حکم نامہ جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اپنے حتمی مراحل میں ہے، ریفرنس میں استغاثہ کے 35 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی، اس مرحلے پر عمران خان کی بریت کی درخواست پر میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست میرٹ میں جائے بغیر ہی نمٹائی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا حتمی دلائل میں اپنی گزارشات عدالت کے سامنے رکھیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کوئی اور آئینی عدالت نہیں بن سکتی، حامد خان
تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کوئی اور آئینی عدالت نہیں بن سکتی، وکلا کسی صورت حکومت کو اجازت نہیں دیں گے۔آئینی پیکیج لانے کا ماحول ہے اور نہ وقت، آئینی ترامیم کے معاملے پر آئین کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، یہ فارم 47 کے ایم این ایز ہیں، انہیں جب مرضی گھیرکر جو مرضی کرا لیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلا اس ترمیمی بل کو پیش ہونے سے پہلے ہی مسترد کرتے ہیں، جس طرح مشرف کے خلاف تحریک چلائی اسی طرح ان کے خلاف بھی چلائیں گے۔اگر وفاقی آئینی عدالت بنانی ہے تو پہلے ہم وکلاء کی لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا، 19 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے تحریک کا آغاز کریں گے۔
حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی آئینی عدالت ہے، کوئی متوازی عدالت نہیں بنائی جا سکتی، چیف جسٹس کی تبدیلی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کو بھی نہیں مانتے، آج ہی جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، 26 اکتوبر کو منصور علی شاہ کے علاوہ کسی اور کو چیف جسٹس نہیں مانیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ طاقت کالے کوٹ کی ہے، سارے پاکستان کے وکلا کو نکلنے کی اپیل ہے، آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
جرم 2 دن پہلے
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
دنیا 2 دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
تفریح 2 دن پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
علاقائی ایک دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی