پاکستانی ائیر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے، برطانوی ہائی کمشنر


برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔
برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی جانب سے فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ہر ایئرلائن کو انفرادی طور پر برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پرواز کی اجازت لینا ہوگی، تاہم یہ ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں برطانیہ اور پاکستان کے ہوا بازی کے ماہرین کی مشترکہ کاوشوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے عالمی حفاظتی معیار پر پورا اترنے کیلئے مسلسل کام کیا، پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا، لیکن میں منتظر ہوں کہ جلد کسی پاکستانی ایئرلائن سے اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات کیلئے سفر کر سکوں۔
برطانوی ایئر سیفٹی لسٹ میں ردوبدل ایک آزاد اور تکنیکی بنیادوں پر مبنی طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے، جس کی نگرانی برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی کرتی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ کئی سالوں کی قریبی مشاورت کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 2021 کے فیصلے کے بعد سے درکار حفاظتی اصلاحات کی جا چکی ہیں، اور پاکستان کو اب لسٹ سے خارج کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد اور پاکستان میں ہزاروں برطانوی شہری مقیم ہیں، اس فیصلے سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر آسان ہو جائے گا اور خاندانی روابط کو تقویت ملے گی۔
برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 4.7 ارب پاؤنڈ سے زائد ہے، سفری سہولتوں میں بہتری سے اس دو طرفہ تعلق میں مزید استحکام آئے گا۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی ائیر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مددے دے گی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- an hour ago

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 2 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 2 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 35 minutes ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 26 minutes ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- an hour ago

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 5 hours ago

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 5 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- an hour ago

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 2 hours ago