Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے تیسرےروزمقامی مارکیٹو ں میں سونا فی تولہ 3 ہزار روپےسستا ہوا،صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 16th 2025, 5:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مقامی مارکیٹو ں میں سونا فی تولہ 3 ہزار روپےسستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح  10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 700روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Advertisement