وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان المناک واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے،میڈیا رپورٹ

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ کھیتوں اور میدانی علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بجلی گرنے کے واقعات پٹنہ، بانکا، ویشالی، شیخ پورہ، نوادہ، جہان آباد، اورنگ آباد، جموئی، سمستی پور اور نالندہ میں ہوئے،مجموعی طور پر صرف آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر واقعات میں مرنے والی کی تعداد علیحدہ ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان المناک واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست بہار میں 17 جولائی اور 20 تا 23 جولائی کے دوران مزید شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ بھارت کی دیگر ریاستوں میں مدھیہ پردیش، ودربھ، اور چھتیس گڑھ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ 2016 سے اب تک 2,000 سے زائد افراد آسمانی بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

رواں ماہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر ز کی ترسیلات زر بھیجی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

نیشنل گیمز کے باعث آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں ردوبدل
- 6 گھنٹے قبل

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 2 گھنٹے قبل

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

چین کے علاقےسنکیانگ میں معلق پل ٹوٹ گیا، 5 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 2 گھنٹے قبل

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی میں واپسی کے لیے شیر افضل مروت کو اندرونی حمایت حاصل ، واپسی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل