Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد ہو گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر جولائی 17 2025، 5:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: صوبائی حکومت کی جانب سے بارش کی موجودہ صورتحال کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت  ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد ہو گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں، سڑکوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہو گی، جبکہ ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہو گا۔

Advertisement
Advertisement