Advertisement
تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر جولائی 16 2025، 12:05 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

اس حوالےوزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔

 جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 284 روپے 35 پیسے ہوگئی جبکہ فی لیٹر پیٹرول 272 روپے 15 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

Advertisement