چترال اپر اور لوئر ، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رکھنے کی ہدایت کی ہے


صوبائی ڈیزاسٹر من اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر اور لوئر ، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کیا جائے۔ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔عوام کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کا بتایا جائے۔
اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل


