جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو24 مارچ تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 24 مارچ تک نیب اور اینٹی کرپشن حکام کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے پوچھا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگایا گیا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ پوچھنا آپ کا کام نہیں عدالت کا کام ہے، سرکاری وکیل نے کہا مجھے آج 23 کیسز کی لسٹ دی گئی ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیدیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا ایف آئی اے نے کیسز کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروادی ہے، فواد چودھری نے کہا ہم تو سمجھتے تھے 100 مقدمات ہیں یہ تو 100 سے زیادہ ہیں،عمران خان کے خلاف گھنٹوں میں مقدمات درج ہورہے ہیں.

عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا آج پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے ،عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 43 ہے، کل پنجاب میں 56 اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33 تھی۔

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کے کیس میں نیب کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے نیب کے وکیل کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری کیسز کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے صرف عمران خان کے خلاف نیب کے کیسز کی فہرست جمع کروانی ہے، نیب کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے پٹیشن کی کاپی دیں میں جواب جمع کروا دوں گا ۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا میں نے 17 فروری کو عمران خان کے خلاف نیب کیسز کی فہرست کے لیے نیب کو خط لکھا تھا، یہ نیب کی بدنیتی ہے ہمارا حق ہے کہ بتایا جائے عمران خان کے خلاف نیب میں کتنے کیسز ہیں ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ پولیس کا ریکارڈ آگیا ہے، اس لیے ان مقدمات کی حد تک تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم ختم کر رہے ہیں، اب نیب اور اینٹی کرپشن کی حد تک تادیبی کاروائی پر حکم امتناع ہوگا۔عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو عمران خان کے خلاف 24مارچ تک کارروائی سے روک دیا

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

وہاب ریاض بطور مشیراسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز

کرکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات کی۔

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیراسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بن گئے۔قومی کرکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات کی۔

دونوں افسران نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض کوبریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اسپورٹس کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا،چوہدری پرویز الہی

مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں،صدر پاکستان تحریک انصاف

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کا سفر روک دیا، نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

اپنے ٹویٹس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلا رمضان ہے جس میں عوام کو سحر اور افطار کے لالے پڑے ہوئے ہیں، مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن حکمران لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا تحریک انصاف کو الیکشن مہم سے روکنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، رانا ثناء اللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll