🌧️ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
لاہور میں سب سے زیادہ 24 اموات ،فیصل آباد میں 15، شیخوپورہ میں 11، راولپنڈی میں 10 ، اوکاڑہ میں 8، بہاولنگر میں 7، دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر 34 اموات ریکارڈ ہوئیں


پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے، جو 20 سے 25 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع کو متاثر کر سکتا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، اس دوران تیز ہوائیں، گرد آلود آندھیاں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جن علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ان میں:
شمالی و وسطی پنجاب: راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجراتمرکزی و مغربی اضلاع: لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالیجنوبی پنجاب: 18 سے 23 جولائی کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب میں مون سون کے دوران 109 اموات، سب سے زیادہ نقصان لاہور میں
ترجمان نے بتایا کہ 25 جون سے جاری مون سون سیزن کے دوران 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر حادثات چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلوں سے پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق:
لاہور میں سب سے زیادہ 24 اموات ،فیصل آباد میں 15، شیخوپورہ میں 11، راولپنڈی میں 10 ، اوکاڑہ میں 8، بہاولنگر میں 7، دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر 34 اموات ریکارڈ ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور مقامی مشینری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں 5/6 فارمولے پر اتفاق، پی ٹی آئی میں اندرونی بحران برقرار
- 4 گھنٹے قبل

جرمنی نے 81 افغانیوں کو ملک بدر کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی جدید زرعی تربیت مکمل، وزیر اعظم کا خیر مقدم
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سعودی عرب سرِفہرست
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

کیلیفورنیا: شیرف ڈپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل