جی این این سوشل

Court Summoned Important Person From Jail Over PTI Leader Health Issue | Breaking News | GNN

3257 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

صحت

کوئٹہ میں پولیو کا مزید ایک کیس رپورٹ، تعداد 18 ہو گئی

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد  پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیس  پر تشویش کا اظہار کیا 

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ : پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیوکیس کوئٹہ میں رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں رواں سال کا دوسرا اور بلوچستان کا 13واں پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ 

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم میں رکاوٹوں کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم اپنی کوششیں دوگنا کر رہے ہیں۔

عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں لگانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے انہیں پولیو ویکسین لگوائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گوجرہ: شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، تیز رفتار ٹرک نے بچی سمیت 4 خواتین کو روند ڈالا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرہ: پنجاب کے شہر گوجرہ میں ایک دلخراش حادثے میں شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔ جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق منشا اوڑھ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔ مہندی کی رسم کے بعد بچے اور خواتین سڑک کے کنارے جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ان پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں یاسمین، عاصمہ، نشا اور نمرہ نامی 4 خواتین جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال کو سیمی فائنل میں شکست 

اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان : پاکستان کے کھلاڑی اسجد اقبال سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارگیو سے شکست کھاتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی۔ تاہم آٹھویں فریم میں 65 پوائنٹس کی واضح برتری کے باوجود وہ شکست کا شکار ہو گئے۔ نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے اسجد کو کوئی موقع نہ دیا اور میچ پر اپنا قبضہ جمالیا۔ 

اسجد اقبال کے اسنوکر ورلڈ کپ میں پہنچنے نے پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی اور ان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ اگرچہ وہ فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll