جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 3 جبکہ شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کے 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں، جج نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر تو موجود نہیں تھے؟

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کی کارروائیاں،1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار

میٹھا خان، کوہاٹ کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نےمنشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1416 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہاکہ اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اے این ایف نے کارروائی کے دوران 26 نمبر چونگی اسلام آباد، بس میں سوار 3 ملزمان سے 500 گرام چرس اور 3 کلو افیون برآمد کر لی۔آر سی ڈی روڈ حب پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس میں 3 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔

رنگ روڈ پشاور پر گاڑی اور رکشہ سے مجموعی طور پر 2 ملزمان سے 48 کلو چرس برآمد کر لی۔روات میں گھر سے 3 کلو ہیروئن، 1کلو 370 گرام آئس اور 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔یارو چوک پشین کے قریب گاڑی سے 950 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

جامشورو ٹول پلازہ سکھر کے قریب گاڑی سے 55 کلو چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شیر شاہ کراچی کے قریب ملزم سے 54 کلو چرس برآمد کر لی۔زخہ خیل، خیبر کے غیر آباد علاقے میں دو مختلف کارروائیوں میں 105 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی۔میٹھا خان، کوہاٹ کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی۔ قلعہ عبداللہ کے غیر آباد علاقے سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 160 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ 1486.14 فٹ

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار400 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج7 ہزار300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج26 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1486.14 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.526 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1166.80 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.513 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll