حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا،صوبائی وزیر ثقافت


کراچی: ادکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔
صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔
خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے،ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا واقعہ ہے،تدفین قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوگا۔
صوبائی وزیر سئاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح یہی ہے کہ اداکارہ کے والدین یا دیگر قریبی رشتہ دار لاش وصول کریں، لیکن اگر وہ انکار کریں تو حکومت سندھ ان کی عزت و تکریم کے مطابق تدفین کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے پولیس سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور حمیرا کے بھائی کو ہمراہ لانے کا کہا ہے۔ بہنوئی کا کہنا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں لاش وصول کرنے کراچی پہنچ رہے ہیں، حمیرا کے اہل خانہ 5 سے 6 گھنٹوں کے اندر یعنی شام یا رات تک کراچی پہنچ جائیں گے۔
پولیس کی جانب سے ان کے بہنوئی کو ہدایت کی گئی تھی کہ حمیرا اصغر کے بلڈ ریلیٹو کو ہی ان کی لاش سپرد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہنوئی نے پولیس سے لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اب سے دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 سے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی، اداکارہ کی لاش قریب 6 سے 8 ماہ پرانی ہے جبکہ اداکارہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محفوظ کرلی گئی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل