سیاسی کشیدگی کے بعد گرمجوش ملاقات: گنڈاپور، کنڈی اور امیر مقام میں مسکراہٹوں کا تبادلہ
حالیہ دنوں میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کے مابین بیانات کے تبادلے سے سیاسی درجہ حرارت بلند تھا، تاہم یہ غیر رسمی ملاقات اس تناؤ میں وقتی کمی کا باعث بنی۔


سیاسی بیانات اور تناؤ کے بعد خیبرپختونخوا کی تین اہم سیاسی شخصیات—وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، گورنر فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام—نے ایک غیر رسمی ملاقات میں خوشگوار موڈ کا مظاہرہ کیا، جہاں مسکراہٹوں اور ہلکے پھلکے جملوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ ملاقات چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ہوئی، جہاں وزیراعلیٰ اور گورنر پہلی بار کھلے دل سے ایک دوسرے کے سامنے آئے۔ محفل میں امیر مقام کی مزاحیہ گفتگو نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا اور سیاسی تلخی وقتی طور پر مدھم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق، تینوں رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہنسی مذاق اور طنز و مزاح کے انداز میں تبادلہ خیال کیا۔ ماضی میں ایک دوسرے پر تنقید کرنے والے گورنر اور وزیراعلیٰ نے نہ صرف ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی بلکہ خوش دلی سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر امیر مقام نے مسکراتے ہوئے کہا: "آپ دونوں کو خوش دیکھ کر خوشی ہوئی"، جس پر سب حاضرین قہقہہ لگا بیٹھے۔
جواب میں گورنر فیصل کنڈی نے کہا، "وزیراعلیٰ میرے مہمان ہیں"، جس سے ماحول مزید خوشگوار ہو گیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کے مابین بیانات کے تبادلے سے سیاسی درجہ حرارت بلند تھا، تاہم یہ غیر رسمی ملاقات اس تناؤ میں وقتی کمی کا باعث بنی۔

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 8 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 11 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 14 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 14 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 12 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 10 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 11 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 10 hours ago