اداکارہ کے فون ریکارڈ میں بھی آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں، اسد رضا


کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد سے شروع کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں نئی معلومات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہے، فلیٹ سے ملے کھانے پینے کے سامان پر زائد المیعاد (ایکسپائری) کی تاریخ 2024 کی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ اداکارہ کے فون ریکارڈ میں بھی آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں، ادکارہ کے موبائل فون میں آخری میسج آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا ہے۔ اداکارہ کے گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے منقطع تھی، حمیرا اصغر کا فلیٹ کے مالک سے آخری رابطہ بھی 2024 میں ہوا تھا۔
اسد رضا کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس میں ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں، قانونی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔ اہلخانہ آج لاش وصول کرنے سرد خانے پہنچیں گے۔
پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق، لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں۔
پولیس کی جانب سے حمیرا اصغر کے فون ریکارڈز، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور پڑوسیوں سے کی گئی تفتیش میں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا، جس سے ثابت ہو کہ وہ اکتوبر 2024 کے بعد زندہ تھیں۔
تفتیش سے معلوم ہوا کہ اداکارہ نے آخری فیس بک پوسٹ 11 ستمبر 2024 کو، جب کہ انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کو کی تھی۔ پولیس اور صحافیوں سے بات کرنے والے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو ستمبر یا اکتوبر 2024 کے بعد دوبارہ نہیں دیکھا۔

سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع
- 3 hours ago

شدید سیلابی ریلے کے باعث ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا،ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
- an hour ago

عارف والا میں باراتیوں کی کشتی سیلابی ریلے میں پھنس گئی
- 2 hours ago

کراچی:سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج اور القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار
- 39 minutes ago

لاہور: دو روزہ کلر اینڈ کیم نمائش کامیابی سے اختتام پذیر،ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی شرکت
- an hour ago

پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے،وزیر اعظم
- 3 hours ago

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 4 hours ago

پی ڈی ایم اےکی خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری
- 2 hours ago

مصر: مسافر ٹرین کو خوفناک حادثہ ،3 افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی
- 2 hours ago

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- an hour ago

وزیراعظم کی ترک صدررجب طیب سے ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
- an hour ago

وزیر آباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سیلاب میں پھنسی خاتون کے 3 نومولود جاں بحق
- an hour ago