اسٹیٹس دیکھنے کے علاوہ گروپ اراکین کو یہ بھی اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اسے ری شیئر کر سکیں۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کے اسٹیٹس (یا اسٹوریز) کو زیادہ وسیع سطح پر قابلِ رسائی بنانا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، کمپنی ایک ایسے فیچر کی محدود آزمائش شروع کر چکی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں گروپس کو بھی مینشن کر سکیں گے۔
اس وقت صارفین صرف مخصوص افراد یا محفوظ شدہ نمبرز کو ہی اسٹیٹس میں مینشن کر سکتے ہیں، لیکن گروپس کو ٹیگ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں۔ تاہم، نیا فیچر متعارف ہونے کے بعد صارف کسی بھی گروپ کو اسٹیٹس میں مینشن کرے گا، جس کے نتیجے میں وہ اسٹیٹس متعلقہ گروپ کے تمام اراکین کو نوٹیفکیشن کی صورت میں دکھائی دے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فیچر کے تحت گروپ میں شامل وہ افراد بھی نوٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے جنہیں صارف نے بلاک کر رکھا ہو، کیوں کہ وہ گروپ کا حصہ ہیں، اس لیے انہیں اسٹیٹس تک رسائی حاصل رہے گی۔
اسٹیٹس دیکھنے کے علاوہ گروپ اراکین کو یہ بھی اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اسے ری شیئر کر سکیں۔
فی الحال یہ فیچر صرف محدود صارفین کو دستیاب ہے، لیکن امکان ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اسے تمام صارفین کے لیے باضابطہ طور پر جاری کر دیا جائے گا۔ تاہم اس بارے میں حتمی وقت کا تعین فی الحال ممکن نہیں۔

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 14 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 14 گھنٹے قبل

بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 14 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل