جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تجارت

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 98 ہزار 388 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 1948 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج کردی گئیں۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سٹرک بلاک کرکے انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کردی، عدم حاضری کی بنیاد پر دونوں کی ضمانتیں خارج کی گئیں۔

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسرے مقدمے میں فواد چوہدری کی تھانہ سرور روڑ میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے الگ ہوگئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر 5 سے 13 جون کو ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے دورے کریں گی

وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر5 سے13 جون 2023 تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے سرکاری دورے کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی میں سیاسی مشغولیت اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پرملاقاتیں کریں گی۔

دورے کے دوران وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ بیلجئم میں اپنے دورے کے دوران حنا ربانی کھر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll