جی این این سوشل

چودھری پرویز الہٰی کے حوالے سے اہم خبر

3800 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

جرم

ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی

آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق 7 ستمبر سے جاری آپریشن میں 74 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے اور ایک ہزار 285 میٹرز میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین کو 8 کڑوڑ 78 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں

جبکہ 264 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے اور 164 بجلی چور گرفتار کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروائیوں کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔بجلی چوری کا سدباب روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ بجلی چوری کے خلاف اطلاع ہیلپ لائن 118 یا 0519252933 پر دیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے، وزارت خزانہ

حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریئے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مالی سال 2024 کے آغاز سے لیکراب تک مالیاتی کارگردگی اطمینان بخش رہی ہے ، حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں، حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر54.1 فیصد کی کمی ہوئی،ایف بی آرکے محاصل میں 27.2 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی بحالی کے منصوبہ اوردانش مندانہ پالیسی اقدامات بشمول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اورآئی ٹی پالیسی سے وسط مدتی بنیادوں پر اقتصادی نمومیں اضافہ متوقع ہے۔ضروری اشیاء کی دستیابی میں بہتری اور رسد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات سے مہنگائی کادبائو کم ہونے کاامکان ہے۔

علاوہ ازیں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانیوالے انتظامی اورانضباطی اقدامات کے فوائد ملنا شروع ہوگئے ہیں اور اس کے نتیجہ میں انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں شرح مبادلہ کے درمیان فرق بہت کم ہو گیا ہے۔ حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال اوردیگرمعاشی اشاریے صورتحال کی بہتری کی عکاسی کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروئیاں جاری

دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج جمعہ کو مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے سید پورہ میں آج تیسرے روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بدھ کی دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ میں گزشتہ چندماہ کے دوران تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور جگہ جگہ قائم چوکیوں پرراہگیروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے جس سے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھربھارتی فوجیوں، پیراملٹری اہلکاروں،بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھی سرینگر، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، کشتواڑ، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوںکو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll