یوم عاشور کے جلوس ملک بھر میں پُرامن اختتام پذیر، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
ملک بھر میں مجالس، تعزیتی تقریبات اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا جہاں علمائے کرام نے پیغامِ کربلا، قربانی، صبر و استقامت اور اسلامی اصولوں پر روشنی ڈالی


نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تمام مرکزی اور ذیلی جلوس پُرامن طور پر اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہو گئے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں یوم عاشور کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ جلوس کے روٹس پر غیر ضروری آمد و رفت روکنے کے لیے رکاوٹیں نصب کی گئیں، متعدد مقامات پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی اور دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد رہی۔
ملک بھر میں مجالس، تعزیتی تقریبات اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا جہاں علمائے کرام نے پیغامِ کربلا، قربانی، صبر و استقامت اور اسلامی اصولوں پر روشنی ڈالی۔
سیکیورٹی اداروں نے جلوسوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ پنجاب میں 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ پشاور میں 12 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔ جلوسوں کے راستوں پر چیک پوسٹس قائم رہیں اور تمام شہروں میں پُرامن فضا قائم رہی۔
جلوسوں کے اختتام پر شامِ غریباں کی مجالس منعقد ہوئیں جن میں واقعۂ کربلا کے بعد کے مصائب کا ذکر کیا گیا، اور عزاداروں نے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدرِ مملکت، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور آئی جیز نے امن و امان کے قیام اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہا اور شکریہ و تحسین کا اظہار کیا۔

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 24 منٹ قبل

صارفین کیلئے ریلیف: بجلی 1.89 روپے فی یونٹ تک سستی ہو نے کاامکان
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
9 مئی مقدمات: اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب کی 8 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بھارت پر دباؤ: روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- ایک گھنٹہ قبل

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 17 منٹ قبل

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 21 منٹ قبل

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- ایک گھنٹہ قبل

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل