ملک بھر میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل فون سروس جزوی معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس دوران عزادارن حضرت امام حسین کی عظیم اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ملک بھر میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں یومِ عاشور کی مجلس نشتر پارک میں کچھ دیرمیں شروع ہوگی اور اس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوگا، جلوس کے شرکا ایم اے جناح روڈ اور تبت سینٹر پہنچ کر نماز ظہرین ادا کریں گے، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر میں ختم ہوگا۔
ٹانک میں عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔
راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے امام بارگاہ عاشق حسین سے بر آمد ہوگا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے علامہ حسین مقدسی تبرکات کی زیارت کے بعد جلوس برآمد کروائیں گے۔
پشاور میں یوم عاشور کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں، یوم عاشور کے سلسلے میں ایک درجن سے زائد امام بارگاہوں سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برامد ہوں گے،
یوم عاشور کا پہلا جلوس 11 بجے کوچی بازار امام بارگاہ اغا سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہوگا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر حساس شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر بعض علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق جلوس کے راستوں میں آنے والے تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند کرا دی گئی ہیں، جبکہ ٹریفک کا نظام متبادل راستوں کی مدد سے رواں دواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
محرم الحرام کی فضیلت اور یوم عاشور کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر ملک بھر میں فضا سوگوار ہے اور ہر جانب امام حسین کی لازوال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 3 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
- 2 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 4 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 6 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل