کربلا کے دردناک واقعے اور اہلِ بیتؑ پر گزرنے والے مصائب کو یاد کرتے ہوئے نوحے پڑھے جاتے ہیں


محرم الحرام کے مقدس مہینے میں جہاں دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، وہیں پاکستانی فنکار بھی نوحہ خوانی کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں،۔
محرم مسلمانوں کے لیے سب سے اہم مہینوں میں سے ایک ہے، اس مہینے میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔ ابتدائی دس دن مجالس سے بھرپور ہوتے ہیں، جہاں مسلمان امام حسین رضی اللہ عنہ کی امت کے لیے دی گئی قربانیوں کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
امام حسینؓ کی قربانی کے ذریعے تقویٰ، ایثار اور حق کے ساتھ ڈٹ جانے جیسے اسباق دیئے جاتے ہیں، جن کی آج کے دور میں ہر مسلمان کو اشد ضرورت ہے۔
کربلا کے دردناک واقعے اور اہلِ بیتؑ پر گزرنے والے مصائب کو یاد کرتے ہوئے نوحے پڑھے جاتے ہیں، دیگر مسلمانوں کی طرح پاکستانی فنکار بھی عاشورہ کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
View this post on Instagram
فنکاروں کی بڑی تعداد مجالس میں شرکت کرتی ہے، سبیلیں لگاتی ہے اور جنہیں اچھی آواز عطا ہوئی ہے وہ نوحہ خوانی کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔رواں سال بھی معروف فنکاروں نے محرم الحرام کے موقع پر عقیدت سے نوحے پڑھے۔
View this post on Instagram
اداکار عمران عباس نے یوٹیوب چینل پر اپنی خوبصورت آواز میں نوحہ خوانی کی ویڈیو شیئر کی۔
گلوکار عاصم اظہر نے ٹک ٹاک پر نوحہ خوانی کی ویڈیو پوسٹ کی۔
ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بھی محرم کے موقع پر اپنا کلام شیئر کیا۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 14 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 11 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 9 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 14 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 9 گھنٹے قبل