جی این این سوشل

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ختم؟؟مشن چیف کا اہم بیان سامنے آگیا

1632 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاقائی

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کا پہلا اور کراچی چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر آگیا ہے ۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کا پہلا اور کراچی چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ، ادارہ صحت کے مطابق  لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 320 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور اور کراچی میں فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار پائی ہے۔

یا د رہے کہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 150 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 20 کے سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 20 کے سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکرٹری کامرس تعینات تھے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پا کستان کے مختلف مذاہب کے افراد کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ ایک ساتھ افطاری سے ہمیں امن اور ہم آہنگی کے اہم مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملک کے بھرپور ثقافتی تنوع کو منانے کے لیے پاکستان بھر کی مختلف مذہبی برادریوں کے سرکردہ افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ثقافتی اور مذہبی تنوع کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ورثے کے ماہرین سمیت 12 مذاہب کے 80 سے زائد افراد نے ڈنرمیں شرکت کی۔

تقریب میں مذہبی رہنمائوں نے پاکستان کے کثیر العقیدہ اور کثیر الثقافتی گروہوں کے درمیان رواداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔ مقررین اور شرکاءنے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ آج کی بین المذاہب افطاری پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ کی ایک شاندار یاد دہانی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہبی برادریوں کا ایک بھرپور تنوع کا مسکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ افطاری سے ہمیں امن اور ہم آہنگی کے اہم مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll