دنیا
ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل
ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب
ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔
پاکستان
ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز
سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا
ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔
محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
کھیل
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا کوئی امکان نہیں، محمد اورنگزیب
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
-
دنیا ایک دن پہلے
شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی
-
تجارت ایک دن پہلے
نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج
-
دنیا ایک دن پہلے
اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل