جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات

ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رمضان میں سندھ کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7  سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک  تدریسی عمل ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار  کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہو گی۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 22 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو24 مارچ تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 24 مارچ تک نیب اور اینٹی کرپشن حکام کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے پوچھا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگایا گیا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ پوچھنا آپ کا کام نہیں عدالت کا کام ہے، سرکاری وکیل نے کہا مجھے آج 23 کیسز کی لسٹ دی گئی ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیدیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا ایف آئی اے نے کیسز کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروادی ہے، فواد چودھری نے کہا ہم تو سمجھتے تھے 100 مقدمات ہیں یہ تو 100 سے زیادہ ہیں،عمران خان کے خلاف گھنٹوں میں مقدمات درج ہورہے ہیں.

عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا آج پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے ،عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 43 ہے، کل پنجاب میں 56 اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33 تھی۔

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کے کیس میں نیب کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے نیب کے وکیل کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری کیسز کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے صرف عمران خان کے خلاف نیب کے کیسز کی فہرست جمع کروانی ہے، نیب کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے پٹیشن کی کاپی دیں میں جواب جمع کروا دوں گا ۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا میں نے 17 فروری کو عمران خان کے خلاف نیب کیسز کی فہرست کے لیے نیب کو خط لکھا تھا، یہ نیب کی بدنیتی ہے ہمارا حق ہے کہ بتایا جائے عمران خان کے خلاف نیب میں کتنے کیسز ہیں ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ پولیس کا ریکارڈ آگیا ہے، اس لیے ان مقدمات کی حد تک تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم ختم کر رہے ہیں، اب نیب اور اینٹی کرپشن کی حد تک تادیبی کاروائی پر حکم امتناع ہوگا۔عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو عمران خان کے خلاف 24مارچ تک کارروائی سے روک دیا

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیٹرول پر سبسڈی نہیں ، امیر کا نرخ بڑھا کر غریب کو ریلیف دے گے،مصدق ملک

موٹر سائیکل کے لئے پٹرول کی یومیہ حد 2 لیٹر جبکہ چھوٹی گاڑیوں کےلئے 5لیٹر ہو گی،وزیر مملکت برائے پٹرولیم

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں دے رہے، امیر کا نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ ہم پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے ، ہم نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، امیر کا پیٹرول نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ امیر اور غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر فرق ہوگا۔ہر 15 دن بعد امیر اور غریب کے پیٹرول کے فرق کا اعلان ہوگا۔ ریلیف کے لیے 3 آپشنز زیر غور ہیں۔ پاس ورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیر بحث ہے۔ پیٹرول بلیک سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل کی یومیہ حد 2 لیٹر مقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2کروڑ 60 لاکھ موٹر سائیکلز ہیں جب کہ 2 کروڑ 14 لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں۔ موٹر سائیکل ماہانہ 21لیٹر پیٹرول استعمال کرتی ہے۔ گاڑیاں پیٹرول ملا کر ماہانہ 460ملین لیٹر پیٹرول کا استعمال بنتا ہے۔ موٹر سائیکل کو سو 100 روپے کا ریلیف ملے گا  جب کہ چھوٹی گاڑیوں کو 30لیٹر تک ماہانہ ریلیف کی تجویز ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سستا پیٹرول ایک دن میں 5 لیٹر تک ڈلوایا جا سکتا ہے۔ پیٹرول ریلیف پر زیرو سبسڈی ہے۔ ڈیزل پر سبسڈی نہ دینے کی تجویز ہے، تاہم حتمی فیصلہ بعد میں کریں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور سامان والی گاڑیوں کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔ تیل کمپنیوں کو پیٹرول پیکیج کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ پیٹرول پمپوں پر موبائل فون پر اسکینر انسٹال کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll