جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج اڈے پر ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں بنیامینا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فورسز

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب بنیامینا کے علاقے میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں بنیامینا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 23 ستمبر کے بعد فوجی حملے تیز کرنے کے بعد حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب بنیامینا کے علاقے میں کیا جانے والا یہ سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ حزب اللہ کے اس حملے میں 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی اسرائیل میں کیے جانے والا یہ حملہ چند روز قبل اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حملے کا جواب ہے، ایران کی حمایت یافتہ تنظیم نے خبردار کیا اگر اسرائیل نے اپنی جارحیت نہیں روکی تو وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک حملے کرے گا۔ اسرائیل نے آج جو کچھ حیفہ میں دیکھا وہ کچھ بھی نہیں تھا، اسرائیل اس سے کئی گناہ بڑے اور خطرناک حملوں کے لیے تیار رہے۔

لبنان کے وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو وسطی بیروت میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد لبنانی شہید ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پاک فوج تعینات

میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔

ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔

مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔

آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پیر (آج) آخری دن ہے۔

ایف بی آر پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق حکومت اقدام متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll