جی این این سوشل

LIVE | Chairman PTI Imran Khan's Important Address to Nation | GNN

12303 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹیکنالوجی

نیوٹیک کے دائرہ کار کو بڑھانے میں یونیورسٹیوں کو شامل کیا جائے ،وزیر تعلیم

نگران وزیر تعلیم  مددعلی سندھی نے فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے قومی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کے پروگراموں میں خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے کوٹے میں اضافہ کیاجائے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر تعلیم  مددعلی سندھی نے فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے قومی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کے پروگراموں میں خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے کوٹے میں اضافہ کیاجائے ۔

ادارے کے آج اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کے دائرہ کار کوصوبوں تک بڑھایا جائے انہوں نے کہاکہ نیوٹیک کے دائرہ کار کو بڑھانے میں یونیورسٹیوں کو شامل کرنا دانشمندی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخلوط حکومت کسی صورت ملک نہیں چلاسکے گی ،فیصل واوڈا

سابق وزیرفیصل واوڈا  نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس قت وِِن ون پوزیشن میں ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل واوڈا  نے کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں کہ جس کے باعث مخلوط حکومت سے ملک نہیں چل سکتا ، انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان نے آئی ایم ایف کو 24 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، پاکستان  کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے، معاملہ کیسے چلے گا، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی پی ٹی آئی، بلوچستان اور سندھ پیپلزپارٹی کو اور پنجاب (ن) لیگ کوملا، سب کا زور اپنے صوبوں پر ہے، جو ایکسپائرڈ اور نااہل لیڈرہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں، پاکستان کو برباد کر کے آباد کرنے کا نعرہ لگا کر آرہے ہیں، وہ ابھی احمقوں کی جنت میں سوچتے ہیں کہیں اگر کوئی بحران آیا تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔


سابق وزیرفیصل واوڈا  نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس قت وِِن ون پوزیشن میں ہے، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ آپ اقتدار کے اندر آجائیں، جمہوری ڈھانچے کے اندر آجائیں جبکہ عمرایوب وہاں سے ٹاٹا اور بائی بائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ پہلے جو کر کے گئے ہیں وہ آج کیسے ٹھیک ہوگا؟ اتحادی حکومت میں میں بندر بانٹ ہوتی ہے، آپ کا ڈی سی میرا ایس پی، آپ کا ایس پی میرا ڈی سی، یہ سب چیزیں اسٹریم لائن ہو رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی انڈر 16ون ڈے کپ کل سے شروع

 ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین بائولر، بہترین وکٹ کیپر، بہترین فیلڈر اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو تیس تیس ہزار روپے انعامی رقم کے طور پر دیے جائیں گے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی انڈر 16ون ڈے کپ کل  سے تین شہروں کراچی، فیصل آباد اور لاہور میں شروع ہوگا۔

50اوورز کے ٹورنامنٹ میں پول اے کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ، پول بی کے میچز فیصل آباد جبکہ پول سی کے میچز لاہور میں ہوں گے۔پول میچز 29فروری کو ختم ہوں گے اور اس کے بعد ٹرائنگولر مرحلہ ہوگا جو فیصل آباد میں تین سے 7مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 9مارچ کو فیصل آباد کے بوہرانوالی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  ٹورنامنٹ کے لیے 9لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ فاتح ٹیم کو5لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو اڑھائی لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

 ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین بائولر، بہترین وکٹ کیپر، بہترین فیلڈر اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو تیس تیس ہزار روپے انعامی رقم کے طور پر دیے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll