View Point | Faisal Ch | Imran Yaqub Khan | Samina Pasha | Ather Kazmi | 27 November 2022 | GNN
11444 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
مریم نواز کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا!شہزاد حسین بٹ نے بڑی خبر بریک کردی | Breaking News | GNN
-
LIVE | PMLN Senior Vice President Maryam Nawaz Reached Pakistan | GNN
-
مریم نواز کی واپسی پر سیکیورٹی انتی ہائی الرٹ کیوں؟شہزاد حسین بٹ کا بڑا انکشاف | Breaking News |
-
مریم نوازنے پی ڈی ایم حکومت کو بھی نہ چھوڑا، دھواں دار خطاب | Maryam Nawaz Hard Hitting Speech | GNN

پاکستان
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سیاسی شخصیات کی گرفتاریوں پر اجلاس طلب کرلیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سیاسی شخصیات کی گرفتاریوں پر اجلاس 10 فروری کو طلب کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی کےپی اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرلیا گیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے بریفنگ لی جائے گی۔ شیخ رشید کیخلاف درج مقدمہ اور فواد چودھری کیساتھ ناروا سلوک پر کمیٹی پوچھے گی۔
سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کیخلاف درج مقدمہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
پاکستان
عمران خان نا اہلی کیس: سماعت کیلیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخوست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں، الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے۔
الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔ درخواست گزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کے وکلا سے مکالمہ کیا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے؟
2018میں کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی۔اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں۔ہم لارجر بینچ کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ مقدمہ سننے کی مجاز ہی نہیں۔
جو جج پہلے یہ کیس سننے سے معذرت کر چکا ہے وہ دوبارہ کیسے اس کیس کو سن سکتا ہے۔
پاکستان
نوازشریف چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے،مریم نواز
ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے

بہالپور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آنے والے چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے، ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔
مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حکومت سے نکلتے ہی تنقید شروع کردی،عمران خان کو اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کیلئے بیساکھیوں کی ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگر معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں تو عوام پر بوجھ نہ آتا، آئی ایم کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے نے حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،اگر آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے،اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی۔
عوام کو پتہ ہے کہ 4سال ملک کس کے پاس تھا،اگر ملک میں آج مہنگائی ہے تو عمران خان کی وجہ سے ہے،ہم پی ٹی آئی کارویہ نہیں اپنا ئیں گے، ن لیگ بیساکھیوں کا سہارانہیں لے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبقات کو رضاکارانہ طور پر آگے آنا چاہیے۔
بہاولپور،کارکن کی طر ح کام کرکے مجھے تسلی ہوئی ہے ، صرف حقائق پر بات کرینگے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، صحافیوں کیساتھ آج بھی کھڑی ہوں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان نے نواز شریف کو کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے: مفتاح اسماعیل
-
پاکستان 2 دن پہلے
بجلی کے نرخوں میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
پاکستان 2 دن پہلے
فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
-
پاکستان ایک دن پہلے
تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی