فواد چودھری کیخلاف پرچہ میں کیا لکھا گیا؟فیصل چودھری ساری کہانی کھول دی I Faisal Ch Talk I GNN
4696 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
LIVE | IG KPK Moazzam Jah Ansari Important Press Conference On Peshawar Blast | GNN
-
فواد چودھری نے جیل سے نکلتے ہی کس کو پھینٹی لگانے کا کہا؟ I Fawad Ch Fiery Media Talk I GNN
-
شیخ رشید کی رہائی؟ شیخ رشید کے وکیل نے بڑی خبر دیدی | Breaking News | GNN
-
LIVE | Spokesperson of Foreign Office Mumtaz Zahra Media Briefing | GNN


لاہور: 51رکنی ریسکیو ٹیم اپنے 7 ٹن خصوصی ریسکیو آلات کے ساتھ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز PK707 کے ذریعے ابھی ترکیہ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے ٹویٹ:
A 51 member Rescue Team has just left for #Turkiye via #PIA flight PK707 from #Lahore along with their 7 tons of special rescue equipment. They will be on ground soon as part of @GovtofPakistan's contributions in rescue efforts. Hearts & prayers to #earthquakeinturkey victims🤲🏻 pic.twitter.com/DzUh7LJYKf
— PIA (@Official_PIA) February 7, 2023
پاکستان
آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2دستے ترکیہ روانہ
عسکری قیادت نے ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ کر دیئے گئے، عسکری قیادت نے ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امدادی دستے پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے، امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیا بھی بھیجی گئی ہیں۔
آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل ہسپتال قائم کرے گی۔امدادی دستہ پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کے کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔
پاکستان
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
چیئرمین پی ٹی آئی کے چاروں وکلا نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی، عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکے جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چاروں وکلا نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔
مزید پڑھیں:
توشہ خانہ کیس: اسلام آباد کی عدالت کا عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ،سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیے؟ اس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ جی عمران خان کے ضمانتی کل مچلکے جمع کرادیے
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں دے دیں گے مگر عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ کنٹینرز پر عمران خان کو ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے لگے کہ منشیوں والا کام کیا جا رہا ہے، قانون کی بات کی جائے، یہ نہ ہو کہ ہمیں بھی بولنا پڑے۔
عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ مجھے ایک تاریخ بتا دیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟جج کے سوال پر عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے
عدالت نے کہا کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائدہوگی؟
عمران خان کے وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ کے اسکرین شارٹس لگاکرکاپیاں نہیں دی جاتیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا شکنجہ سخت ،پاکستان سے 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار
-
کھیل ایک دن پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
عراقی باپ نے 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
قیامت صغرا، ترکیہ اور شام زلزلہ اب تک 4300 زندگیاں نگل گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی
-
پاکستان 18 منٹ پہلے
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر