ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔


دبئی: ایشیا کپ2025 کے انعقاد کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر ایشیا کپ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائیگا،جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے میچز یو اے ای میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں،ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ایونٹ کا انعقاد خطرے میں ہے ۔
اس سے قبل، پاک-بھارت جنگ اور کشیدگی کے بعد ایونٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا جب کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ بھارت آئندہ کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے گروپ میں شامل نہیں ہوگا۔
دوسری جانب، بھارتی حکومت نے بھی اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی ابتدائی اجازت دے دی۔
ایشین کرکٹ کونسل کی اہم میٹنگ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہےجب کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 12 سے 28 ستمبر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 15 گھنٹے قبل

روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
- 4 منٹ قبل

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 14 گھنٹے قبل

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 10 گھنٹے قبل

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ ہو گیا
- 8 منٹ قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 13 گھنٹے قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 16 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 10 گھنٹے قبل

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل