
پاکستان
وزیر اعظم پاکستان کے انتخاب کے لیے نمبر گیم تبدیل
قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 266 ہو گئی ہےجن میں خواتین کی 60 نشستیں شامل ہیں۔

اسلام آباد: حال ہی میں نافذ کردہ حلقہ بندیوں کے تناظر میں، پاکستان میں وزیر اعظم کے انتخاب کے میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تازہ ترین حلقہ بندیوں کے اجراء کے ساتھ، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے 169 ووٹوں کی ضرورت کے لیے حد کو ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔
سابقہ حلقوں کی حدود کے تحت 172 ووٹوں کی سب سے بڑی تبدیلی ہے ۔ قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے، جن میں خواتین کی 60 نشستیں شامل ہیں۔
اس طرح قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد اب 326 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک مکمل ابتدائی فہرست جاری کی ہے جس میں نئی حلقہ بندیوں کی تفصیل دی گئی ہے، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بارے میں ایک تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
علاقائی
13 سالہ بچے نے انٹرنیٹ سے لاکھوں کما کر اپنی کمپنی بنالی
سوچ لیا تھا کہ اپنا سوفٹ وفیئر ہاؤس رن کروں گا، محمد آصف

کراچی: جی این این پلس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے 13 سالہ محمد آصف نے بتایا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورس کرتے ہوئے ہی سوچ لیا تھا کہ اپنا سوفٹ وفیئر ہاؤس رن کروں گا۔
اب میری کمپنی میں 2 پاٹنر اور بھی ہیں ایک میری (کو سی ای او) اور دوسرے سی ایم او ہیں۔
صحت
آواسٹین انجکشن اسکینڈل میں دو ملزم گرفتار
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ آواسٹین انجیکشن سکینڈل میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں اور اس کیس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
آواسٹین انجیکشن کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ذیابیطس کے متعدد مریضوں کو یہ انجیکشن ریٹنا کے نقصان کے علاج کے لیے لگائے گئے لیکن اس کے بجائے ان میں شدید انفیکشن ہو گیا۔
یہ تشویشناک صورتحال ابتدائی طور پر ضلع قصور میں منشیات کے منفی ردعمل کے رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے ۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے بورڈ آف کمشنرز نے سینئر انتظامیہ کو ان ہسپتالوں کا خصوصی معائنہ کرنے کی ہدایت کی جہاں مریضوں کو Avastin انجیکشن لگانے کے نتیجے میں آنکھوں میں انفیکشن کے کیسز سامنے آئے۔ ہدایات ریٹائرڈ جسٹس محمد بلال خان کی زیر صدارت پی ایچ سی بورڈ آف کمشنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ پی ایچ سی کے نمائندے نے دونوں عبوری صوبائی وزرائے صحت پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی فراہم کیں ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
دنیا 2 دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
تفریح ایک دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
تفریح 19 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ