خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے لوکل میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملے میں اے این پی ورکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکا پاک ۔ افغان سرحد کے قریب سور قمر علاقے میں لاغرے تھانے کی حدود میں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔
ڈی پی او نے اس تاثر کو رد کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس مقام پر حملہ کیا گیا وہ پہاڑی علاقہ ہے، خودکش بمبار اچانک آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔
کل سے تمام امیدوران ووٹ لینے دینے کی کھیل میں مصروف ہے لیکن عوامی نشنل پارٹی کے امیدواران بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی زد میں ۔?
— Fazal Rehman Wazir (@Fazal_waxeer) December 19, 2021
ڈی ائی حان کے بعد اج باجوڑ کمرسر ماموند میں عوامی نیشنل پارٹی کے گاڑی پر بم دھماکہ 2 افراد شہید 4 زخمی۔@ManzoorPashteen @NiamatUllahWaz7 pic.twitter.com/IMFQOkuVWv
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 18 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

