Advertisement
علاقائی

بلدیاتی انتخابات: کرک میں تخت نصرتی کے علاقے فقیر خیل پولنگ سٹیشن میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

کرک:  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال تخت نصرتی منتقل کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 19th 2021, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلدیاتی انتخابات: کرک میں تخت نصرتی کے علاقے فقیر خیل پولنگ سٹیشن میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق  تخت نصرتی کے علاقے فقیر خیل پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ  کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3 زخمی  ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں کو تحصیل ہسپتال تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن میں پولنگ کا عمل بند کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملے میں اے این پی ورکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement