Advertisement
علاقائی

بنوں : ریٹرنگ آفیسر بلٹ پیپر کے ہمراہ غائب

بنوں : پی ٹی آئی تحصیل میئر بنوں امیدوار ملک اقبال جدون کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فیض طلب عباس منڈان ریٹرنگ آفیسر صراف علی شاہ کی غائب ہونے پر ایکشن لیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 19th 2021, 9:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنوں : ریٹرنگ آفیسر بلٹ پیپر کے ہمراہ غائب

تفصیلات کے مطابق  فیض طلب عباس منڈان پولنگ اسٹیشن کے ریٹرنگ آفیسر صراف علی شاہ بلٹ پیپر کے ہمراہ غائب ہوگئے پاکستان تحریک انصاف تحصیل میئر بنوں کے امیدوار ملک اقبال جدون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فیض طلب عباس منڈان ریٹرنگ آفیسر صراف علی شاہ کی غائب ہونے پر ایکشن لیں۔

دوسری جانب تخت نصرتی کے علاقے فقیر خیل پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ  کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3 زخمی  ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں کو تحصیل ہسپتال تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن میں پولنگ کا عمل بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement