اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کل رات کو کہا کہ وہ آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے لیکن اب پتا چلا ہے کہ کچھ دنوں بعد لیں گے۔عمران خان الیکشن سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ عوام سے ڈرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی جن کو اس نالائق، نااہل حکومت نے تکلیف پہنچائی عمران خان کی شکست میں جشن منایا،کل رات پوری حکومت پریس کانفرنس کرنے آئی، کل وہ جو ڈرامہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہ سب کے سامنے ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے چیلنج کو قبول کیا، خان صاحب نے کہا تھا کہ اگر ہم یہ سیٹ جیت جاتے ہیں تو قومی اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخاب کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ عوام سے ڈرتے ہیں، ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ یہ اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں ،یہ صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ اپنی جماعت اور اتحادیوں کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں ۔
چیئرمین پی پی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اگر ان میں اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کرنے ک ہمت نہیں تھی تو کم از کم استعفی ہی دے دیتے، کل رات کو کہا کہ وہ آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے لیکن اب پتا چلا ہے کہ کچھ دنوں بعد لیں گے، یہ ہار کو چھپناے کا ڈرامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ اپنے ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے، اب فیصلے آپ نہیں لیں گے اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ عدم اعتماد کب اور کہاں ہو گا۔
رہنما پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے، ان کو ایکسپوز کرتے رہیں گے، پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہو گا اس پر عمل کریں گے، اب کٹھ پتلی تماشا نہیں چلے گا، ڈرامہ بازی نہیں چلے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو اپنا رویہ درست کرنا پڑے گا، اب بہت دیر ہو چکی اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا، یہ ان کے خاتمے کی ابتدا ہے، عمران خان کو نہیں پتا میں جانتا ہوں کہ کون ان کیساتھ بیٹھے ہیں مگر دل ہمارے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا مجھے پتا ہے کہ کن لوگوں نے اپنے ضمیر کیمطابق ووٹ دیا، کروڑوں رازگار کا دعوی کر کہ ایک روزگار بھی نہیں دیا، ایم این ایز سمجھتے ہیں کہ وہ حلقے میں اپنی شکل دکھانے کے قابل نہیں ہیں ۔
چیئرمین پی پی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جانتے ہیں کہ کون اگلا الیکشن تیر اور شیر پر لڑنا چاہتے ہیں، آپ نے عام آدمی کی چیخیں نکلوادیں، آپ نے پی ٹی آئی ایم ایف کے نام پر عوام کا خون چونسا، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے،آپ کا مقابلہ چئیرمین سینیٹ اور ہر فارم پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ حکومت نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے، ہم مل کر ان کا مقابلہ کریں گے اور ان کو ٹف ٹائم دیں گے، پی ڈی ایم تمام فیصلے مشاورت سے کرتی ہے اورا س پر عمل کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انشااللہ اس تعداد میں اضافہ ہو گا، ہم نے سینیٹ الیکشن تعلقات، اور ضمیر پر لڑا، خان صاحب خود اپنے اراکین اسمبلی پر اعتماد نہیں کرتے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ جنھوں نے پیسوں کی بنیاد پر ووٹ دیا تو پھر ان کو پارٹی سے نکالیں۔
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 18 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 20 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 17 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 14 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 17 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)




