Advertisement

پولارڈنےہیٹ ٹرک کرنے والے باؤلر کو لگاتار 6 چھکے جڑ دیے

ویسٹ انڈیز : ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نےاپنی جارحانہ بلے بازی سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 5th 2021, 9:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 کا مقابلہ جاری تھا جس میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا جو کیرون پولارڈ کے دھواں دھار چھکوں کے باعث 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا گیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ جس اوور میں پولارڈ نے اکیلا دھننجیا کو 6 چھکے مارے اس سے پہلے اوور میں دھننجیا نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔دھننجیا نے ایک ہی اوور میں ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔لیکن پھر اگلا اوور دھننیا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور پولارڈ نے انہیں 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ کر جیت ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دی۔اس میچ میں پولارڈ نے 11 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنی شاندار اننگز  کے باعث پولارڈ ،  یوراج سنگھ اور ہرشل گبز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔

Advertisement
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 12 گھنٹے قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • 3 دن قبل
پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 17 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • 3 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 12 گھنٹے قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 14 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement