وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پریزن ریفارمز پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عثمان بزدار نے کہا کہ جیلوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ بھرتیاں 100 فیصد میرٹ پر ہوں گی۔
انکا کہنا ہے کہ جیلوں کے اسپتالوں میں میڈیکل افسروں کی بھرتیاں جلد شروع کی جائیں جبکہ میڈیکل افسروں کو علیحدہ کیڈر میں تعینات کیا جائے گا اور خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریژن ریفارمز پیکیج پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومتوں نے قیدیوں کو سہولتیں دینے پر کوئی توجہ نہیں دی، قیدیوں کے ساتھ ماضی میں سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے کیلئے تاریخ ساز پریزن ریفارمز پیکیج دیا ہے اور قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کیلئے 500 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے، اچھا کھانا قیدیوں کا حق ہے جو انہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیل فاؤنڈیشن کے فنڈز کو قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت دے دی ہے۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 19 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 17 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 14 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 18 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
