Advertisement
پاکستان

پرسوں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہوں ، وزیر اعظم عمران خان کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کردیا، اعتماد کا ووٹ نہیں ملے گا اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 5th 2021, 11:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال تھا عدم اعتماد کی تلوار لٹکائیں گے تو میں این آر او دے دوں گا، پرسوں میں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہوں، اعتماد کا ووٹ نہیں ملے گا اپوزیشن میں چلا جاؤں گا، پی ڈی ایم کے لیے ایک پیغام ہے اگر اقتدار جاتا ہے تو مجھے کیا فرق پڑتا ہے، اگر میں اقتدار میں نہ ہوں میری زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سب سے بڑی ذمہ داری صاف اور شفاف الیکشن ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی ہے آپ نے عدالت میں جاکر کیوں کہا کہ سیکرٹ بیلٹ ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے،  الیکشن سے لوگ اوپر آتے ہیں یہ پیسے دے کر اوپر آئے ہیں، میں نے الیکشن سے پہلے کہا لوگوں کے ریٹ لگ رہے ہیں بولیاں لگ رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو کیا مسئلہ تھا پندرہ سو بیلٹ پیپر پر بار کوڈ نہیں لگاسکتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا  کہ  الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچالیا کیا آئین چوری کی اجازت دیتا ہے؟ لیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کیا آج ہماری جمہوریت اوپر گئی یا نیچے؟ ہم آج اس لیے یہاں ہیں کہ ہم نے چوروں کو قبول کیا، ایک ارب میں بننے والی سڑک ڈیڑھ ارب میں بناتے ہیں باقی پیسہ جیب میں لے جاتے ہیں، ایک ملک بتائیں جس کے وزیراعظم اور وزیر چوری کررہے ہوں اور وہ ترقی کررہا ہو۔

وزیر اعظم  عمران خان نے خطاب میں کہا کہ  تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے، سینیٹ میں ہمیں اتنا ہی سیٹیں ملنا تھیں،  اوپن بیلٹ ہوتا تو بھی ہمیں اتنی ہی سیٹیں ملنی تھیں، انہوں نے صرف حفیظ شیخ کی ایک سیٹ کے لیے اتنا بڑا ڈرامہ کیا۔

وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا آج سینیٹ کے الیکشن پر قوم سے بات کرنا چاہتا ہوں،جس طرح کا سینیٹ الیکشن ہوا اس سے سارے ملک کے مسائل سمجھ آتے ہیں، تحریک انصاف نے چھ سال پہلے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا، تب مجھے اندازہ ہوا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، جو سینیٹر بنتا ہے وہ پیسہ استعمال کرکے ارکان پارلیمنٹ کو خریدتا ہے، ارکان پارلیمنٹ میں سے ملک کی قیادت آتی ہے، ایک سینیٹر رشوت دے کر سینیٹر بنتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جب 2018 کا سینیٹ الیکشن ہوا تو پتہ چلا ہمارے 20 ممبرز نے پیسے لیے، ان کو نکال دیا، تب سے میں نے مہم شروع کی کہ اوپن بیلٹنگ ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے چارٹر آف ڈیموکریسی سائن کیا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، ہم نے پارلیمنٹ میں بل بھی پیش کیا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، ہم سپریم کورٹ گئے اور ججز نے بھی پوچھا کہ پیسہ چلتا ہے، اس دوران ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ارکان پیسے لے رہے تھے، سپریم کورٹ بار بار کہتا رہا آپ کی ذمہ داری ہے صاف اور شفاف الیکشن کرانا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی ہوگئیں، ماضی میں خود کہتے رہے اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، اب ان سب جماعتوں نے کیوں زور لگایا کہ سیکرٹ بیلٹ ہونا چاہیے،جب چارٹر آف ڈیموکریسی سائن کیا تھا کیا تب اوپن بیلٹ آئین کے خلاف نہیں تھا،جب سے ہماری حکومت آئی ہے تب سے کرپٹ لیڈرز کو خوف ہے کہ عمران خان ان کے کیسز آگے نہ بڑھائے،  کرپٹ لیڈر شپ پر تمام کیسز پرانے ہیں ہمارے دور میں تو پانچ فیصد کیس بنے ہوں گے۔

وزیر اعظم  عمران خان نے خطاب میں کہا کہ  انہوں نے پہلے دن سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی کہ الیکشن خراب ہوا، انہوں نے کورونا پر بھی شور مچانے کی کوشش کی، ایف اے ٹی ایف کے بل پر بھی انہوں نے سیاست کی،  ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے پر پابندیاں لگتی ہیں تو ہمارا روپیہ گرے گا، روپیہ گرے گا تو مہنگائی بڑھ جائے گی، اگر ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جاتے تو غربت بڑھ جاتی، ایف اے ٹی ایف کا قانون نکالنا تھا اور یہ سب نیب میں تبدیلیوں کے لیے این آر او مانگنے آگئے، ایف اے ٹی ایف کے قانون سے نیب کا کیا تعلق ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ مجھے بلیک میل کریں کے ان کو این آر او دے دوں،سپریم کورٹ میں جاکر سب نے زور وشور سے کہا کہ ہمیں سیکرٹ بیلٹ چاہیے۔ اپوزیشن کی کوشش تھی کہ حکومت کی ایوان میں اکثریت ختم ہو،یہ مجھ پر عدم اعتماد کی تلوار لٹکانا چاہتے تھے،انہوں نے حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں پیسے چلانے تھے، سب نے سپریم کورٹ میں کہا کہ خفیہ بیلٹ چاہیے، سب کہہ رہے تھے کہ سینیٹ الیکشن میں  پیسہ چلتا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ آج سے پچاس پچپن سال پہلے پاکستان کی مثال دی جاتی تھی،  1985 کے بعد ہمارا ملک نیچے جانا شروع ہوا، میں نے باہر بہت وقت گزارا مغربی ممالک کے نظام دیکھے ہیں،طاقت ور کے لیے ایک قانون اور کمزور کے لیے دوسرا قانون ہو تو وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے ،یہاں طاقت ور کے لیے ایک قانون ہے وہ چوری کررہا ہے منی لانڈرنگ کررہا ہے، طاقت ور کو کوئی پکڑ نہیں رہا صرف غریب لوگ پکڑے جاتے ہیں ، جب طاقت ور کوئی جرم کرے اور اس کو پکڑا نہ جائے تو ملک تباہی کی طرف چلاجاتا ہے۔

وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ   میں چاہوں تو اربوں روپے بنا سکتا ہوں، جب وزیر کرپشن کرتے ہیں تو ملک کو مقروض کرتے ہیں، قرض اتارنے کے لیے ٹیکس لگائے جاتے ہیں اور مہنگائی بڑھتی ہے، جتنا ہم پیسہ اکٹھا کرتے ہیں وہ قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتا ہے، کوئی ملک نہیں چل سکتا جس کے طاقت ور لوگ پیسہ نکال کر باہر بھیج رہے ہوں۔

Advertisement
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 14 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 17 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 15 گھنٹے قبل
فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

  • 18 منٹ قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 18 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

  • 43 منٹ قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 20 گھنٹے قبل
کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

  • 26 منٹ قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 18 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 17 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement