امریکا میں 5 جنوری سے فائیو جی وائرلیس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ فائیوجی نیٹ ورک کا جلدی میں آغاز کسی سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔


امریکا میں فائیو جی وائرلیس نظام کا نفاذ دنیا بھر میں موجود ائیر لائنز کو مشکل میں ڈال سکتا ہے کیونکہ فائیو جی سی بینڈ اسپیکٹرم کی فریکوئنسی پر کام کرے گا جو کہ دنیا بھر کی ائیرلائنز کو الاٹ شدہ محفوظ اسپیکٹرم سے صرف ایک درجے بعد کی فریکوئنسی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اگر ائیر لائنز کو الاٹ شدہ محفوظ اسپیکٹرم تبدیل نہ کیا گیا تو خدشہ ہے فائیو جی اسپیکٹرم کے باعث نہ صرف پروازیں تاخیر کا شکا رہوں گی کئی پروازوں کو راستہ بدلنا ڑے گا یا منسوخ بھی ہوسکتی ہیں۔
یادرہے امریکا میں فائیو جی اسپیکٹرم 3.7 گیگا ہرٹرز سے لے کر 3.98 گیگا ہرٹز کی فریکوئنسی پر آپریٹ ہوگی جبکہ انٹرنیشنل ایوی ایشن کو الاٹ شدہ محفوظ فریکوئنسی 4.2 گیگا ہرٹز ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی طیاروں کی حساس الیکٹرونک تنصیبات کے فنکشنز یا کمیونیکشنز کو متاثر کرسکتی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار حادثے یا عوام کو مشکلات سے بچنے کے لئے فائیو جی کو فوری لانچ نہ کیا جائے۔ یونائٹڈ ائیر لائنز ک چیف ایگزیکٹو اسکاٹ کربی کے مطابق فائیو جی سروسز کے لانچ سے ہزاروں مسافر متاثر ہوسکتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 18 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل









