کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی رہنما اور معروف میزبان عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 30, 2021
عامر لیاقت نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ الحمد للّٰہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ۔ عامر لیاقت نے ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوجائیں ۔
الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 30, 2021
تاہم عامر لیاقت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی نے بھی عامر لیاقت کی اسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ۔
دعائے صحت کی اپیل
— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) December 30, 2021
ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔@AamirLiaquat pic.twitter.com/6uRjWcpZau
واضح رہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر کھل کر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور انہوں نے متعدد بار اپنا استعفیٰ بھی وزیراعظم کو پیش کیا جو قبول نہیں کیا گیا۔

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 20 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 19 گھنٹے قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 20 گھنٹے قبل

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 21 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 15 گھنٹے قبل

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 15 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 21 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 21 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 21 گھنٹے قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 20 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)

