لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو 2022ء کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کی تاریخ میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے سال نو کی آمد پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پاکستان قومی ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ تبدیلی جس کا وعدہ ہمارے کپتان نے قوم سے کیا، یہ صرف کارڈ نہیں بلکہ عام آدمی کے احساس کا جامع پروگرام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا موقع دیا، جسے دل و جان سے نبھاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ شروع کیا ہے،اسی طرح عوام کی فلاح وبہبود کا سفر نئے سال میں جاری رہے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، 2022ء پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ، عزت سے سر اٹھا کر جینا ہر انسان کا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں سال2021ء کو الوداع اور نئے سال2022ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 17 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل







