پولیس نے 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا جانے والا 14 ماہ کا بچہ 42 گھنٹوں میں برآمد کرلیا
بچے کی بازیابی کے لیے 10کروڑ روپے کا تاوان مانگا گیا۔


تفصیلات کے مطابق آ ر پی او سرگودھا فیصل رانا کی پروفیشنل پولیسنگ کی بدولت 14 ماہ کا مغوی بچہ 42 گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کرلیا گیا، آر پی او سرگودھا کے حکم پرڈی پی او خوشاب کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گٸی تھی۔ بچے کی بازیابی کے لیے 10کروڑ روپے کا تاوان مانگا گیا۔بچے کا باپ بسلسلہ روزگار جنوبی افریقہ میں مقیم ہے۔
آر پی او سرگودھا کی پیشہ ورانہ کمانڈ کی بدولت پولیس نے بچے کی بحفاظت بازیابی ممکن بناٸی۔ آر پی او سرگودھا فیصل رانا کا کہنا ہے کہ آٸی جی پنجاب نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ تھانہ صدر جوہرآباد ضلع خوشاب کے علاقہ ہڈالی سے نا معلوم ملزمان نے ایک دن قبل دوران واردات بچے کو اغوا کیا تھا۔ دو ملزمان اٹک سے گرفتار کر لیے گۓ ہیں جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ 10 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کیا جانے والا 14 ماہ کا بچہ 42 گھنٹوں میں برآمد کر لیا گیا ، ضلع خوشاب کے تھانہ جوہر آباد کے علاقہ ہڈالی سے نامعلوم ملزمان نے 14 ماہ کے کم سن بچے کو اغوا کر لیا، کم۔سن مغوی کا والد روزگار کے لئے جنوبی افریقہ گیا ہوا ہے۔ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے 42 گھنٹوں میں کم سن مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 6 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 27 منٹ قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل






