جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کے اپنے لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی : ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد : سینئرصحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان کے آس پاس موجود لوگوں نے ہی ان کے خلاف سازش کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے اپنے لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی : ڈاکٹر شاہد مسعود
عمران خان کے اپنے لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی : ڈاکٹر شاہد مسعود

جی این این کے پروگرام " لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود " میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ناکامی کو وزیر اعظم عمران خان نے دل پر لے لیا ہے جبکہ وزیر اعظم کے خلاف سازش ان کے آس پاس کے لوگوں نے ہی کی ہے۔

دنیا

امریکہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

ملزم کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ میں  گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

امریکہ میں ملزم نے گرفتار سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکاروں نے بھی ملزم کی فائرنگ کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میںلے کر بندوق برآمد کر لی۔

واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس کی سزا کےخلاف اپیلوں کے معاملے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میری پوری فیملی میں یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ جج صاحب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بری کر دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے کہ اس ایک جملے پر کسی عدالت کو کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ کیا ہے، خاور مانیکا نے پورے خاندان کو رسوا کیا ہے۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ اس درخواست پر پہلے فیصلہ کر لیتے ہیں پھر آگے دیکھتے ہیں۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس اسٹیج پر اس طرح کے ہتھکنڈے ستعمال کررہے ہیں، میری استدعا ہے کہ اس درخواست پر جرمانہ کیا جائے۔

عدالت نے خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll