Advertisement
پاکستان

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ، عمر کی حد میں 2 سالہ رعایت دینگے: عثمان بزدار 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیےایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ پرلے جارہےہیں اورعمر کی حد میں 2سال رعایت دی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 6 2022، 4:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ، عمر کی حد میں 2 سالہ رعایت دینگے: عثمان بزدار 

تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا گریجویٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوانوں کے لیےایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کرڈیڑھ لاکھ لے جارہےہیں ، با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کومیرٹ پرملازمتیں دیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملازمتوں پرعمر کی حد میں 2سال رعایت دی جائے گی ، پی ایم ایس کےامتحان میں عمر میں 2 سال کی رعایت دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 740ارب کاترقیاتی بجٹ دینےکا اعزازصرف موجودہ حکومت کوہے، گراس روٹ لیول پر ترقی لیے360 ارب کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا، عوام کی بہتری کے لیےحکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے ، کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدیدتکنیک سےآگاہی ضروری ہے، پروگرام کامقصد میڈیا گریجویٹس کو جدید تقاضوں سےروشناس کرانا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے ، ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کے لئے مفید ثابت ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے، حقائق کومن وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی ذمےداری ہے۔

ینگ میڈیا گریجوایٹس  نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

Advertisement
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • ایک دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 2 دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 2 دن قبل
Advertisement