جی این این سوشل

کھیل

رضوان اور افتخار کی سادگی نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

دونوں کرکٹرز کی تصویر پر مداحوں نے خوب تبصرے کیے، کسی نے ان کی سادگی کو سراہا تو کوئی رضوان کے چائے کے کپ کو موبائل سے ڈھکے دیکھ کر متاثر ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رضوان اور افتخار کی سادگی نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز افتخار احمد اور محمد رضوان کی بیٹنگ کے تو سب دیوانے ہیں لیکن  اب ان کی سادگی نے بھی لوگوں کو گرویدہ بنالیا ہے۔

 آل راؤنڈر افتخار احمد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

جارحانہ بلے باز افتخار احمد نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پشاور میں لی گئی تصویر ہے، اس تصویر سے ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں کرکٹر کسی ڈھابے پر بیٹھے چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دونوں کرکٹرز کی تصویر پر مداحوں نے خوب تبصرے کیے، کسی نے ان کی سادگی کو سراہا تو کوئی رضوان کے چائے کے کپ کو موبائل سے ڈھکے دیکھ کر متاثر ہوا۔

ایک صارف نے لکھا کہ عالمی شہرت یافتہ ایک صارف نے لکھا کہ عالمی شہرت یافتہ اسٹارز ہونے کے باوجود ان میں بغیر کسی دکھاوے کے سادگی اور عاجزی ہے۔

 

 

ایک اور صارف نے مداحوں کی توجہ رضوان کے موبائل پر دلوائی اور کہا کہ رضوان اپنی چائے ٹھنڈی ہونے سے بچا رہے ہیں۔

 

 

 

ایک صارف نے تجسس ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں چائے کے پیسے کس نے ادا کیے اور پیسے دینے کے لیے ہاتھ جیب تک لے جانے والا کھلاڑی کون تھا۔

 

دنیا

کانگو میں صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

فوج نے بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرکے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگو میں  صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں فوج نے صدر  فلیکس شیٹ سکیڈ کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آج صبح بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ موقع پر موجود گواہوں کے مطابق فوجی لباس میں موجود 20 کے قریب افراد نے کانگو کے صدر کے اہم اتحادی اور اسپیکر شپ کے امیدوار  وائٹل کامہیری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جسے وہاں موجود سکیورٹی نے ناکام بنایا۔

عوامی جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کچل دیا ہے اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبیہ

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبہہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

حلقے میں پی پی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت جبکہ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا  اور  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔

این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے۔

واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll